10 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیصل آباد میں گولیاں چلانے والے کو پولیس نے پکڑا ہوا ہے،مجھے خدشہ ہے کہ پولیس اس کو جعلی مقابلے میں مار نہ دے،اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہمیں ڈرانے کی کوشش کی، سوچا کہ برگر کراوڈ ہے بھاگ جائے گا،لیکن لوگوں میں اب شعور ہے وہ ڈر کر بھاگنے والے نہیں۔کہا جا رہا ہےکہ عمران خان کو لاشوں کی سیاست چاہیے، ایسا کہنے والوں کو جمہوریت کا پتانہیں اور وہ بددیانت ہیں،جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔