کاروبار
11 دسمبر ، 2014

12دسمبر کوکراچی بند کرنے کی کال مستردکرتے ہیں،سندھ تاجر اتحاد

 12دسمبر کوکراچی بند کرنے کی کال مستردکرتے ہیں،سندھ تاجر اتحاد

کراچی .....سندھ تاجر اتحاد نے 12 دسمبر کو تحریک انصاف کی شہر بند کرنے کی کال کو مسترد کرتے ہوئے کل شہر بھر کے کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سندھ تاجر اتحاد کے چئرمین جمیل پراچہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کل شہر کے کاروباری مراکز معمول کی مطابق کھولے جائیں گے جبکہ کراچی کے تاجر کسی صورت معیشت کو تباہ ہونے نہیں دینگے اور تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کو بند کرنے کی کال کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاجر برادری کو سیاسی معاملے میں نشانہ نہ بنایا جائے اور اانہیں پر امن طریقے سے کاروبار کرنے دیا جائے ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی12 دسمبر کو شہربھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جبکہ شہر کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ چلانے یہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :