11 دسمبر ، 2014
نئی دہلی......بھارت اور روس کے درمیان جوہری ری ایکٹر لگانےسمیت 20 معاہدے طے پاگئے ، بھارت اور روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ،حیدرآباد ہائوس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم شریک تھے۔ایٹمی توانائی،تیل کی تلاش اور فوجی تربیت کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے،بھارتی وزیراعظم مودی نے روس کی جدیدترین ہیلی کاپٹربھارت میں تیار کرنیکی پیشکش کی ، انہوں نے بتایا کہ روس بھارت میں 10 ایٹمی ری ایکٹرز لگائے گا ،روسی صدر پوٹن نے کہا کہ اگلے سال گجرات میں روس بڑا انڈسٹریل پلانٹ لگائے گا،روس بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے، جیٹ فائٹرز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی بنائے جائیں گے۔