پاکستان
11 دسمبر ، 2014

پشاور :سبزی منڈی کے2 تاجروں کا قتل ، آڑھتی اور تاجر سراپا احتجاج

پشاور :سبزی منڈی کے2 تاجروں کا قتل ، آڑھتی اور تاجر سراپا احتجاج

پشاور .......پشاور میں سبزی منڈی کے دو تاجروں کے قتل کےخلاف نیوسبزی منڈی میں ہڑتال کی گئی تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی کے تاجروں اور آڑھتیوں کے تحفظ کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ پشاور کے علاقہ فردوس بازارکے قریب ایک روز قبل سبزی کے دو تاجروں کوراہزنی کی واردات کے دوران قتل کیاگیاتھا۔ واقعے کے خلاف نیوسبزی منڈی پشاور میں سبزی کے تاجروں نے مکمل ہڑتال کی اورتیسرے روزبھی سبزی منڈی میں کوئی کاروبار نہیں ہوا۔ تاجروں نے احتجاجی جلوس نکالا اور انقلاب روڈ ٹریفک کےلئے بندکردیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب میں تاجر رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجرو ں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے اور نیوسبزی منڈِ میں بینک کی شاخ کھولی جائے۔

مزید خبریں :