12 دسمبر ، 2014
لاہور .......لاہور ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے دائر اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو آصف زرداری کی نااہلی کے لئے دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ شہری نصیر احمد نے آصف زرداری پر بطورصدر پیپلزپارٹی کے معاملات چلانے کے الزام میں نااہلی کی استدعا کی تھی۔ اپیل میں سنگل بنچ 2012کے حکم کوبھی چیلنج کیاگیاتھا۔ سنگل بنچ نے آصف زرداری کی بطورصدر نااہلی کےلئے وفاقی حکومت سے معاونت طلب کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل خارج کر دی۔