پاکستان
12 دسمبر ، 2014

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ، نتیجہ خیز بنانے پر اتفاق کر لیا ، احسن اقبال

حکومت پی ٹی آئی  مذاکرات ، نتیجہ خیز بنانے پر اتفاق کر لیا ، احسن اقبال

اسلام آباد.........وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کو جلد از جلدنتیجہ خیز بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لے ضروری ہے کہ عمران خان کنٹینر سے درجہ حرارت کم رکھیں۔ اسلام آبادمیں ایک تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی عمل خوشگوار ماحول میں ہوا۔ پیش رفت کے لیے آئندہ مذکرات ہفتہ اور اتوار کو ہو ں گے،جس میں اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی بھی ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پاکستان تحریک انصاف انتخابی اصلاحاتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہو۔انتخابی اصلات ایک قومی مسئلہ ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لے ضروری ہے کہ عمران خان کنٹینر سے درجہ حرارت کم رکھیں۔گزشتہ رات خان صاحب نے کنٹینر سے جو وزیراعظم کے حوالے سے تقریر میں الفاظ استعمال کئے وہ ہمارے لیے مذکرات ختم کرنے کے لیے کافی تھی مگر مسئلہ کو حل کرانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکراتی عمل کے دوران جن مندرجات پر بات ہو گی اُ ن پر پبلک میں بات نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :