12 دسمبر ، 2014
لاہور ......مسلم لیگ ن کے رہنما اختر رسول کا کہنا ہے کہ عمران خان دھاندلی کی بات کرتے ہیں اُنہیں چاہئے کہ وہ پی پی 148 میں دھاندلی کے حوالے سے بھی بات کریں۔پی پی 148 سے ہارنے والے امیدوار اختر رسول نے الیکشن ٹربیونل لاہور کے روبرو این اے 122 کے کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل نے پی پی 148 سے جیتنے والے امیدوار اسلم اقبال کو طلب کیا ہے، وہ متاثرہ فریق ہوں انہیں بھی طلب کیا جائے۔ اختر رسول نے درخواست میں استدعا کی کہ پی پی 148 کا ریکارڈ بھی کھولا جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اختر رسول کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں انسپیکشن ہو رہی ہے۔ وہ متاثرہ فریق ہیں لیکن انہیں لا علم رکھا جا رہا ہے۔