12 دسمبر ، 2014
پشاور .....پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آیندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔ جبکہ صوبہ کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے ۔