پاکستان
12 دسمبر ، 2014

جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا

جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد........تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیاہے ۔لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے ملاقات کی۔ بعدمیں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز چیف الیکشن کمشنر کو پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن کے ارکان قابل احترام ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

مزید خبریں :