کھیل
13 دسمبر ، 2014

باکسر عامر خان آج امریکی باکسرڈیون ایلگزینڈر کامقابلہ کریں گے

باکسر عامر خان آج امریکی باکسرڈیون ایلگزینڈر کامقابلہ کریں گے

لاس ویگاس........باکسر عامر خان آج اہم ترین فائٹ میں امریکی باکسرڈیون ایلگزینڈر کامقابلہ کریں گے۔باوٹ سے قبل لاس ویگاس میں دونوں باکسروں کا وزن کیا گیا ۔پاکستان نژاد برباطانوی باکسر عامر خان آج اہم اپنی اہم ترین فائٹ میں امریکی باکسرڈیون ایلگزینڈر کے مدمقابل ہونگے ۔فائٹ سے قبل دونو ں باکسر کا وزن کیا گیا۔عامر خان کا وزن 147 پاونڈز رکارڈ کیا گیا ،جبکہ انکے حریف امریکی باکسر کا وزن بھی 147 پاونڈزر ہے۔ عامر خان نے 32 میں 29 فائٹ جیتی تین میں انہیں شکست ہوئی ۔انہوں نے 19 بار حریف کو ناک آوٹ بھی کیا ،جبکہ انکے حریف ایلگزینڈر 28 میں 26 فائٹ جیت چکے ہیں۔ عامر خان نے کہنا کہ ان کی تما تر توجہ اس مقابلے پر لگی ہے ،عامر خان اگر یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ فلوئڈ مے ویدر سے مقابلہ کرسکے گے۔

مزید خبریں :