25 جنوری ، 2012
ویلنگٹن …نیوزی لینڈ کے ایک پارک میں سیاحوں کی توجہ حاصل کر نے کیلئے بھیڑوں کو گلابی رنگ سے رَنگ دیا گیا ہے۔شیپ ورلڈ نامی اس پارک کی انتظامیہ نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلے میں بھیڑوں کو مختصر وقت کیلئے گلابی رنگ کر دیا لیکن ان کی اس رنگت کو دیکھنے کیلئے پارک میں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا جس کے بعد ان بھیڑوں کو مستقل طور پر گلابی رنگ کے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارک انتظامیہ کا کہناہے کہ جانوروں کے ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد انھوں نے فوڈ کلر کا استعمال کیا ہے جس کے ان بھیڑوں کی جلد پر کسی بھی قسم کے مضراثرات رونما نہیں ہوں گے۔