25 اپریل ، 2012
ممبئی …بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لئے ایک بار پھر شیلا بنیں گی ۔ فلم تیس مار خان میں شیلاکا کردار نبھانے والی کترینہ زویا اختر کی ڈوکیومینٹری فلم" شیلا کی جوانی" میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔زویا کے مطابق یہ ڈوکیومینٹری فلم ایک ایسے لڑکے کے کردار پر بنائی جا رہی ہے جو آئٹم نمبرز کا دیوانہ ہے اور شیلا سے ملنے کے لئے بیتاب ہے۔ڈائریکٹرزویااخترنے مزید بتایا کہ اس ڈوکیومینٹری کوعکسبندکرنے کا خیال آتے ہی ان کے ذہن میں شیلا کا کردار آیا جو گلیمر سے بھرپور بالی ووڈ دنیاکی عکاسی کرتا ہے ۔واضح رہے کہ کترینہ نے 2010میں فلم "تیس مار خان" میں اس سپر ہٹ گانے پر پرفارم کیا تھا جس کی ہدایتکاری اور کوریوگرافی فرح خاں نے کی تھی۔