پاکستان
17 دسمبر ، 2014

بلوچستان کی جیلوں میں 98قیدی سزائے موت کے منتظر

 بلوچستان کی جیلوں میں 98قیدی سزائے موت کے منتظر

کوئٹہ...... بلوچستان کی دو جیلوں میں 98قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں،محکمہ جیل خانہ جات ذرائع کاکہنا ہے کہ سزائے موت کے منتظرسب سے زیادہ ستانوے قیدی سینٹرل جیل مچھ میں ہیں جبکہ ایک قیدی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سزائے موت کا منتظر ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اِس وقت صوبے سے 14قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کےپاس ہیں، جبکہ 41قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ 42کی بلوچستان ہائی کورٹ اور ایک کی اپیل شریعت کورٹ میں دائر ہے۔ بلوچستان میں آخری سزائےموت مچھ سینٹرل جیل میں جنوری 2008میں دی گئی تھی۔

مزید خبریں :