پاکستان
18 دسمبر ، 2014

دہشتگردی کے منطقی انجام تک صف اول میں کھڑے ہیں،پیپلز پارٹی

دہشتگردی کے منطقی انجام تک صف اول میں کھڑے ہیں،پیپلز پارٹی

پشاور.....قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے ۔ پیپلزپارٹی اس مقصد کے لیے صف اول میں کھڑے ہونے کو تیار ہے ۔ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، قائم علی شاہ ، شیری رحمان ، قمر زمان کائرہ ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنماوں نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس سے پہلے سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بد ھ کو ہونے والی اے پی سی میں پہلی مرتبہ قبول کیا گیا کہ یہ ہماری جنگ ہے، اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دو سو دہشتگرد گرفتار کئے ہیں جن میں سے صرف چار کو سزا ملی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو دہشت گردوں کا حامی ہے، اب اس کے خلاف بھی کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ شیری رحمان نے کہا جو دہشت گردوں کا دوست ہے، وہ ملک کا غدار ہے۔

مزید خبریں :