پاکستان
18 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور، قوم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہی ہے، الطاف حسین

سانحہ پشاور، قوم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہی ہے،  الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورکے بعد اب پوری قوم پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔سانحہ پشاورکے حوالے سے خصوصی انٹرویومیں اظہارِخیال کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورپورے ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ پشاورکے قومی سانحہ نے پوری قوم کو متحدکردیا ہے ، قوم دہشت گردی کے خلاف ایک ہوگئی ہے ۔الطاف حسین نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پر ہونیوالے حملے میں طالبان دہشتگردوں کواندرکے کچھ لوگوں کی مدد اور رہنمائی حاصل تھی، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اسکی تحقیقات کرائیں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ ایساپاکستان چاہتے ہیں جہاں ہرفقہ، ہر مسلک حتیٰ کہ غیرمسلموں کی عبادت گاہ بھی محفوظ ہو۔الطاف حسین نے آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ سے اپیل کی کہ اصغرعباس جعفری، بائو محمدانور اور محترمہ طاہرہ آصف کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :