19 دسمبر ، 2014
اسلام آباد .......ذکی الرحمان لکھوی کو گزشتہ رات 16ایم پی او کے تحت نظر بند کردیاگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کےلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوپانچ پانچ لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔