پاکستان
26 اپریل ، 2012

گیلانی کو خود سے زیادہ اپنے بیٹے کی فکر ہے، شیخ رشید

گیلانی کو خود سے زیادہ اپنے بیٹے کی فکر ہے، شیخ رشید

اسلام آباد… وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر تبصر ہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حلیف حریف بن جاتا ہیں یا ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ نیوز اینکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو خود سے زیادہ اپنے بیٹے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا اتحادیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، اب یہ دیکھنا ہے کہ نواز شریف کیاکریں گے۔

مزید خبریں :