پاکستان
19 دسمبر ، 2014

عقیل عرف ڈاکٹر عثما ن کو 24گھنٹے میں پھانسی دینے کا فیصلہ

 عقیل عرف ڈاکٹر عثما ن کو 24گھنٹے میں پھانسی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد....... جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث عقیل عرف ڈآکٹر عثمان کو چوبیس گھنٹے میں سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسکے اہل خانہ سے اسکی آخری ملاقات بھی کروادی گئی ہے ۔ جیو نیوزذرائع کے مطابق فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کے اہل خانہ سے گذشتہ شب رابطہ کیا گیا تھا اور انہیں عقیل سےملاقات کے بارے ہدایات دی گئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق عقیل سے فیصل آباد جیل میں اسکے بھائی عثمان نے آخری ملاقات کی۔ فیصل آباد جیل حکام نے عقیل کو وصیت لکھنے کی آپشن بھی دی ہے ۔ ملاقات کے بعد اسکے بھائی کو فیصل آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پھانسی کےبعد عقیل کی لاش انکے حوالے کی جاسکے ۔ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کی فوجی عدالت سے سزائے موت کے بعد رحم کی اپیل سابق صدر آصف علی زرداری کو دی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :