پاکستان
19 دسمبر ، 2014

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد........وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک سکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں ہوں گی۔ ترجمان وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان تعلیمی اداروں میں 26 دسمبر کی بجائے 22 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بند کر دیئے جائیں گے۔ تعلیمی ادارے 31 دسمبر تک بند رہیں گے ۔

مزید خبریں :