19 دسمبر ، 2014
راولپنڈی .....جی ایچ کیو میں ہونے والا اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نےدہشتگردوں کے خاتمے کے لیے موثرحکمت عملی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کوبریفنگ دی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چودھری نثار، وفاقی وزرا اور دیگرعسکری حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اوردہشتگردی سےنمٹنے کی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔