19 دسمبر ، 2014
لاہور .....پولیس نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تفتیش مکمل کرکے چالان انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں 59افراد کو واقعے کا قصور وار قراردیا گیا ہے۔کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں چک نمبر59کے رہائشی بھٹہ مزدور مسیحی جوڑے کو مشتعل افراد نے ایک کوارٹر میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بھٹے میں پھینک کر زندہ جلادیا۔سپریم کورٹ نے بھی واقعے کا از خود نوٹس لیا تھاجبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔