19 دسمبر ، 2014
کراچی.......پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر غم و غصےکیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ،واقعےپرشدید افسوس ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں طالبان کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔