26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی ہار نہیں مانے گی اور لڑائی لڑے گی۔ نیوز اینکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد اسپیکر صاحبہ کو چاہیے کہ وہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے لکھیں، مگر میرا خیال یہ ہے کہ یہ حکومت نہیں مانے گی یہ اسی طرح حکومتی عمل کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہار نہیں مانے گی دوبارہ لڑنا پڑا تو دوبارہ لڑے گی،یہ مستقل طور پر لڑتی رہے گی۔