پاکستان
26 اپریل ، 2012

اب بڑے پیمانے پر دنگا فساد مچایا جائے گا، حامدمیر

اب بڑے پیمانے پر دنگا فساد مچایا جائے گا، حامدمیر

اسلام آباد…معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اب عدالتی فیصلے سے بجٹ سازی کا عمل متاثر ہوگا اور سیاسی انتشار سے بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوگی۔ نیوز اینکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اطلاع ہے وزیر اعظم رات گئے تک اس حوالے سے مصروف رہے، اور اس فیصلے کے بعد جو ردعمل آتا ہے اس کیلئے انہوں نے تیاری کی ہوئی ہے، وہ اس فیصلے کیلئیتیار تھے ، اس فیصلے سے بجٹ سازی کا عمل متاثر ہوگا اور سیاسی انتشار سے بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوگی، وہ چاہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کی شہادت کا عمل کچھ لمبا کیا جائے، اگر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے ذریعے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیتی ہے تو جب نیا وزیر اعظم آئے گا تو وہ بھی سپریم کورٹ کے معاملات میں الجھا رہے گا، کچھ وکلا کو تیار کیا جارہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں جائیں اور کچھ افراد کے خلاف کہیں کہ ان کے خلاف بھی توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔پیپلز پارٹی اپنی تمام تر ناکامیوں کی ذمہ داری عدلیہ اور کسی حد تک میڈیا پر ڈالے گی، اور کہے گی کہ ہمیں تو وقت نہیں دیا گیا کہ ہم عوام کیلئے کچھ کرتے ہمیں مستقل مصروف رکھا گیا، میڈیا کے خلاف محاذآرائی میں اضافہ ہوگا، لڑائی چھوٹا لفظ ہے بڑے پیمانے پر دنگا فساد مچایا جائے گا، پچھلے دو تین دنوں میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ، حکومت کے دو لوگوں نے یہ بات کی ہے کہ وزیراعظم استعفی دیدیں اور ان دو افراد کی بات نہیں سنی جائے گی صدر زرداری اصل فیصلہ کریں گے، ان دو افراد نے کہا ہے کہ محاذآرائی سے گریز کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آپ استعفیٰ دیدیں۔

مزید خبریں :