پاکستان
20 دسمبر ، 2014

سندھ : پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فیکیشن جاری

سندھ : پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فیکیشن جاری

کراچی.......محکمہ داخلہ سند ھ نے پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ترمیمی نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونےکےبعد7دن میں پھانسی پرعمل ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ رول میں ترمیم کے بعد سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد 14 روز کے بجائے کم سے کم سات روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کم سے کم سات روز اور زیادہ سے زیادہ 21 روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہائی کورٹ فل بینچ کی ہدایت کے بعد ہائی کورٹ رول میں ترمیم کی ہے۔

مزید خبریں :