پاکستان
20 دسمبر ، 2014

دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کاحملہ 6افراد ہلاک

دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کاحملہ 6افراد ہلاک

دتہ خیل.......شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 6افراد ہلاک ہوگئے ،ادھر خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا ۔ ڈرون طیارے نے گھر پر 4میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس سے 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔بمباری سے دہشت گردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ کردیےگئے۔مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

مزید خبریں :