پاکستان
20 دسمبر ، 2014

دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور افغانستان میں بھرپور اتفاق ہے، سرتاج عزیز

دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور افغانستان میں بھرپور اتفاق ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد .......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پشاور سانحے پر دنیا نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، انکے شکر گزار ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کی جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ غلط فہمیاں ہیں ۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈویلپمنٹ ، ڈیموکریسی اینڈ پیس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے،پشاور سانحے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ غلط فہمیاں ہیں ۔ دونوں ممالک کے بارڈر مشترک ہونے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکے۔پاک بھارت ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ کم سطح پر جاری مذاکرات کا سلسلہ بھی منقطع ہو چکا ہے ۔ خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں افغان صدر نے بہت مثبت جواب دیا تھا،افغان صدر نے کہا تھا کہ دہشت گردی میں اپنا بارڈر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے مل کر کوآرڈینیٹ ایکشن ہوا کرے گا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کی فورس ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں :