20 دسمبر ، 2014
پشاور......پشاورمیں ایک روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پرپاپندی عائد ہے جب کہ سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مہم میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیوویکسین پلا ئی جائے گی۔مہم میں ضلع بھرمیں چارسو سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق پولیو ٹیموں کی حفاطت کے لئے چارہزار سےزیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ مہم کے موقع پر پشاور میں آج موٹرسائیکل چلانے پر صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔