21 دسمبر ، 2014
بیجنگ.........چین میں ایک سر پھرا عین موقع پر پکڑا گیا۔ پٹرول پمپ پر کھڑا ہوکر آگ لگانے کی دھمکیاں دے رہا تھا، پولیس نے دھر لیا۔گزشتہ رات صوبہ ژی جانگ کے شہر تائے زو میں ایک سرپھرے نے پیڑول پمپ ہنگامہ کھڑا کردیا۔اس نے ایک ہاتھ سے پیٹرول اپنے اطراف گرایا اور دوسرے ہاتھ میں لائٹر پکڑ کر چلانا اور لوگوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔پولیس کے پہنچنے پر بھی وہ شخص نہ مانا تو پولیس اہکاروں نے چال بازی کی۔اس سرپھرے کو اکسایا اور پھر قابو کرلیا۔