کاروبار
21 دسمبر ، 2014

ترسیلاب زر میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ

 ترسیلاب زر میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد......ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال2014اور2015ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوںکی جانب سے بھیجی جانیوالی ترسیلاب زر میں 15فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر2014ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 7 ارب 40کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6 ارب40 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔ ایس بی پی کے مطابق اکتوبر2014ء کے مقابلہ میں نومبر2014ء کے دوران ترسیلات زر میں 4.5 فیصد کی کمی جبکہ نومبر2013ء کے مقابلہ میں نومبر2014ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک میں وصول ہونے والی ترسیلات زر کی شرح میں مجموعی طور پر15.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :