22 دسمبر ، 2014
کراچی ....... پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم نے اگلے سال انڈر 21 ورلڈکپ کے لئے تیاری کا آغاز کرلیا ہے۔ کوچ منظور الحسن پرامید ہیں کہ ایونٹ سے قبل نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر منظور الحسن کا کہنا تھا کہ انڈر 21 ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ اور آرمی چیف ہاکی ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ لیا جائے گا۔ وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ سے قبل نئے ٹیلنٹ کی تلاش مکمل ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اگلے سال کے آغاز میں ہی ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگانے کی ضروت ہے۔