22 دسمبر ، 2014
کراچی......کے ایس بی بینک کے کھاتے داروں کو چھ ماہ سے پہلے ہی اکائونٹس کی رقم مل جائے گی، شرح سود میں کمی کیلئے صرف تیل کی قیمت میں کمی کافی نہیں ہوتی تاہم کسی بھی کمی کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا ،یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک اشرف جاوید وتھرا نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں صنعت کاروں سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ کے ایس بی بینک کی خریداری کیلئے دو بینک پہلے ہی پروسیس کا حصہ ہیں جبکہ ایک بینک نے حال ہی میں خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ تجارت میں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد ہیں تاہم بارڈر تجارت کے کیلئے کامرس منسٹری کام کر رہی ہے،گورنر کے مطابق چھوٹے کاروبار کیلئے قرض صرف چار فیصد جبکہ رئیل اسٹیٹ کیلئے مشکل سے دو فیصد ہے جو شرمناک بات ہے کیونکہ دیگر ملکوں میں یہ شرح بیس فیصد تک ہے۔