صحت و سائنس
23 دسمبر ، 2014

پولیو کی خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری ،محکمہ صحت بلوچستان

پولیو کی خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری ،محکمہ صحت بلوچستان

کوئٹہ ..........بلوچستان کے 11اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان ذرائع کے مطابق مہم پشین، قلعہ عبداللہ، نصیرآباد، جعفرآباد، لسبیلہ، آواران، واشک، قلات، خضدار، ژوب اور شیرانی میں جاری ہے۔ مہم کے دوران ان 11اضلاع میں 14لاکھ 25ہزارسےزائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم اگلے ہفتے سے چلائی جائے گی۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو وائرس کے 21 کیسز رجسٹرر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :