کاروبار
26 دسمبر ، 2014

ہول سیل مارکیٹ ،چینی کی قیمت اِس ہفتے دوسری بار بڑھ گئی

 ہول سیل مارکیٹ ،چینی کی قیمت اِس ہفتے دوسری بار بڑھ گئی

کراچی ....... حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے کلومہنگی ہوگئی ۔کراچی ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکوت کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں یہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 2 روپے مہنگی ہوکر 50 روپے کلو ہوچکی ہے ۔شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافر ذخیرہ ہونے کے باعث حکومت نے اس کی ایکسپورٹس کی اجازت دی ہے اور اس اقدام سے ملیں گنے کے کاشت کاروں کو رقم کی ادائیگی جلد کرسکیں گی ۔

مزید خبریں :