26 دسمبر ، 2014
راولپنڈی ......الشفاءٹرسٹ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد جاوید نے کہا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے ایک فرد کو بینائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جبکہ بین الاقوامی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد کی تعداد 20لاکھ سے متجاوز ہے ۔اندھے پن کے مریضوں میں اضافے اور بینائی کے حوالے سے بڑھتے چیلنجز خصوصاً ایسے افراد جو کہ آنکھوں کے چیک اپ اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے انہیں علاج معالجے کی سہولیات کی بہم رسانی کے لیے ان کا ادارہ مصروف عمل ہے ۔ملک میں امراض چشم کے مریضوں کی بڑھتی تعدا د کے پیش نظر ادارے نے دور افتادہ علاقوں میں اپنے فری آئی کیمپس کی تعداد میں اضافہ کر دیا ۔