31 دسمبر ، 2014
زیورخ .......... ہر سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کا سیزن آتے ہی سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ کے چڑیا گھر میں پینگوئنز کی سالانہ پریڈ کا اہتما م کیا گیا۔ ہر سال سردیوں کے موسم میں جب درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے تو کنگ پینگوئنز کو چڑیا گھر کے ٹور پر نکالا جاتا ہے جہاں وہ دیگر جانوروں کے انکلوژرز کا نظارہ بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر جہاں بچے بڑے سب ہی پینگوئنز کی دلچسپ واک سے محظوظ ہوتے نظر آئے وہیں انکی تصاویر بھی کھینچتے رہے۔