دلچسپ و عجیب
27 اپریل ، 2012

ریشمی کپڑے پر گن پاؤڈر سے تخلیق کی گئی جھیل

 ریشمی کپڑے پر گن پاؤڈر سے تخلیق کی گئی جھیل

بیجنگ…این جی ٹی…چین کےZhejiangآرٹ میوزیم میں معروف چینی آرٹسٹ کی گن پاؤڈر سے ریشمی کپڑے پر تخلیق کی گئی جھیل نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔Cai Guoqiangنامی چینی نژاد نیویارک کے آرٹسٹ نے چین کے شہرہنگ ژوکے مغرب میں موجود تاریخی اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز اس مشہور جھیل ویسٹ کو آرٹ کے انداز میں پیش کرنے کے لیے گن پاؤڈر کا سہارا لیا۔2ہزار اسکوائر میٹر بڑے ریشمی کپڑے پر گن پاؤڈر کو جھیل کی شکل میں بکھیرنے اور اسکے پھٹنے کے دھوئیں سے جھیل کی شکل واضح کرنے میںGuoqiangکوچار دن کا عرصہ لگا جس میں جہاں تیز ہواؤں اور بارش نے مشکلات پیدا کیں وہیں دوسری جانب انکے لیے مددگار بھی ثابت ہوئیں۔

مزید خبریں :