25 جنوری ، 2012
پیرس … پیرس میں ہونے والے فیشن شو میں طیارے کے اندرونی حصے کی طرز کے منفرد ریمپ نے شو کو جدت آمیز رنگ دے دیافیشن شو کی خاص بات نامور ماڈل کیمرون ڈیاز کی خصوصی شرکت تھی۔دلفریب ماڈلز جدت آمیز ریمپ پر خوبصورت لباس پہن کر آئیں تو دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔شو میں پیش کئے گئے کوٹ اور اسٹائلش گوون ڈیزائنرز کے عمد ہ ذوق کو ظاہر کررہے تھے۔اس قدر منفرد ریمپ اور دیکھنے والوں کے بیٹھنے کا ایسا انداز اپنی نوعیت کا پہلا موقع تھا۔ اس ایونٹ میں شریک لوگوں نے شو کو اس دلچسپ اور منفرد انداز میں کروانے کو منتظمین کے فیصلے کو بہت سراہا۔