پاکستان
27 اپریل ، 2012

ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافر سے مشتبہ چیز نہیں ملی، ڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف

ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافر سے مشتبہ چیز نہیں ملی، ڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف

کراچی … ڈپٹی ڈائریکر جنرل اے ایس ایف کرنل فاروق نے کہا ہے کہ ایک مسافر کی وجہ سے کراچی سے بہاولپور جانیوالی پرواز میں تاخیر ہوئی، دھمکی دینے والے مسافر سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی، سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، دوسری جانب ذرائع کے مطابق پرواز کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ کرنل فاروق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طیارے کی ہائی جیکنگ کی دھمکیاں دینے والا شخص کراچی کا رہائشی ہے، تاہم اس سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی، ایئر ہوسٹس کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے، طیاروں کی سیکیورٹی کومزید بہتر کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ہائی جیکنگ کی دھمکیوں کے بعد بہاولپور جانے والے طیارے کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے۔

مزید خبریں :