27 اپریل ، 2012
کنساس سٹی…این جی ٹی…امریکا میں مشہو ر مکیسیکن اسنیکNacho کی سب سے بڑی ڈش تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے ۔ ریا ست کنساس کے ماہر شیفس نے اسّی(80) فٹ طویل ٹرے میں دوہزار ایک سو چھبیس کلو گرا م Nachos تیار کیے جس میں تین سو با سٹھ کلو پنیر اورگو شت، دو سو ستر کلو ٹماٹر اورسا ڑھے پا نچ سو کلو لو بیا کے علا وہ بڑ ی مقدا ر میں مختلف ساسز(sauces)اوردیگر اشیا ء استعما ل کی گئیں ۔ اس ریکا رڈ کی تیار ی کے لیے مقامی افراد کی جانب سے ایک ایک ڈالر کاعطیہ اور مختلف اجزاء کے ٹن پیکس بھی فراہم کیے گئے تھے ۔