کھیل
27 اپریل ، 2012

ڈیو واٹمور سے کوئی اختلاف ہے نا ہی سلیکشن کا کوئی ایشو، اقبال قاسم

ڈیو واٹمور سے کوئی اختلاف ہے نا ہی سلیکشن کا کوئی ایشو، اقبال قاسم

لاہور … پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ واٹمور کے ساتھ کوئی مسئلہ اور اختلاف نہیں، لاہورقذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ صرف ریکارڈ بنانے کیلئے ہے، جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اسی کو مدنظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو واٹمور کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے رکھا ہے، کوچ کو سہولت دینی ہے تاکہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ اور سمجھ سکیں، ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے۔ اقبال قاسم کاکہنا تھا کہ پاکستان فاسٹ بولر میں خود کفیل ہے جلد ہی اچھے بولر سامنے آجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ واٹمور سے کوئی اختلاف نہیں نا ہی سلیکشن کا کوئی ایشو ہے، محمد یوسف 18 ماہ سے نہیں کھیلے، اگر وہ کھیلتے ہیں تو ضرورت پڑنے پر انہیں لے سکتے ہیں، جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی لسٹ 5 مئی کو پی سی بی کو دے دی جائے گی۔

مزید خبریں :