27 اپریل ، 2012
ناشویل …بچے کم ہی اچھے اور کم بچے خوشحال گھرانہ یہ تمام باتیں تو ہر کسی نے سنی ہونگی لیکن امریکی ریاست Tennesseeکے قصبے لیک سٹی میں جل اور کیلی بیٹس نامی ایک جوڑا 19 بچوں کے والدین ہیں جو اپنے اتنے بڑے کنبے کا بوجھ حکومت کے بجائے خود اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔4ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے 5کمروں کے مکان میں رہائش پذیر یہ خاندان مل جل کر رہنے کو ترجیح دیتا ہے جہاں بچوں کو ٹی وی اور انٹرنیٹ کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں۔10بیٹیوں اور 9بیٹوں پر مشتمل جل اور کیلی کی فیملی کے کپڑوں کی دھلائی کے لیے دن میں چھ بار مشین لگتی ہے اور ہر دوسرے روز کم و بیش250ڈالر کا کھانے پینے کا سامان گھر میں آتا ہے جبکہ پوری فیملی ایک ساتھ باہر جانے کے لیے دو وینز کا استعمال کرتی ہے۔