27 اپریل ، 2012
ممبئی … ہاوٴس فل، ہاوٴس فل ہے، اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی ہاوٴس فل سب سے آگے۔ اکشے کمار سمیت کئی ستاروں کی بارات والی اس فلم نے تو باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس تو کر ہی لیا تھا اور اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے یعنی صرف 7 دن میں یہ فلم نے 12 کروڑ کا بزنس کیا ہے یعنی یہ فلم روز 2 کروڑ کے حساب سے بزنس کر رہی ہے۔ شاید اسی لئے کہتے ہیں کہ فٹ ہے تو ہٹ ہے۔