27 اپریل ، 2012
واشنگٹن …انسانوں کے بعد اب جسمانی معذور ی میں مبتلا جانوروں کی بھی سرجری کر کے انھیں دوبارہ بہتر طور پر چلنے پھرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے ۔امریکہ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پیدائشی طور پر مڑی ہو ئی ٹانگوں والی ایک بلی کا کامیاب آپریشن کرکے اسے پہلی بار چلنے کے قابل بنادیاہے۔چندمہینے قبل Corky نامی یہ معذور بلی سڑک پر پڑی ہو ئی ملی تھی جس کی پچھلی ٹانگیں مخالف سمت میں مڑی ہو ئی ہو نے کے باعث وہ اپنے پنجوں پر چلنے کے قابل نہیں تھی ۔ ڈاکٹروں نے مکمل معائنے کے بعد اس بلی کی سرجری کا فیصلہ کیااوراس کی پچھلی ٹانگوں میں اسٹیل کے کلپس لگا کر انہیں سیدھا کر دیا۔اس کامیاب سرجری پر 5ہزار ڈالرکا خرچہ آیا ہے جس کے بعد Corkyاب ایک عام بلی کی طرح زندگی گزاررہی ہے ۔