انٹرٹینمنٹ
28 اپریل ، 2012

اداکار احسن خان نے اپنا فیشن ہاوٴس کھول لیا

اداکار احسن خان نے اپنا فیشن ہاوٴس کھول لیا

لاہور ... پاکستانی فیشن انڈسٹری کی بھرپور ترقی اور چکا چوند فنکاروں کو بھی اپنے جانب مائل کر رہی ہے۔ معروف اداکار احسن خان نے اپنا فیشن ہاوٴس کھول لیا۔ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار احسن خان ماڈلنگ کے بعد فیشن کی صنعت سے بھی وابستہ ہوگئے ہیں۔ احسن خان نے اپنا پہلا فیشن ہاوٴس لاہور میں بنایا ہے جس کا افتتاح معروف اداکارہ بشری انصاری ، جاوید شیخ اور فلمسٹار ثنا نے کیا ، افتتاحی تقریب کو فنکاروں کے علاوہ فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے بھی رونق بخشی۔ احسن خان کے مطابق انکی پہلی کولیکشن میں مرد اور خواتین دونوں کیلئے ملبوسات شامل ہیں جسے انہوں نے اپنے تجربے سے ایسے ڈیزائن کیا ہے کہ زیب تن کرکے مرد و خواتین خود کو پر اعتماد محسوس کر سکیں۔

مزید خبریں :