دنیا
09 جنوری ، 2015

پیرس: جریدہ کے دفترپر حملہ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلہ میںہلاک

 پیرس: جریدہ کے دفترپر حملہ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلہ میںہلاک

پیرس.....رضا چوہدری ...... فرانس کے درالحکومت پیرس میں بدھ کے روزایک جریدہ کے دفتر میں حملے کے بعدفرار ہونے والے دونوں حملہ آوروں کو پولیس مقابلہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا دونوں ملزمان نیشنل روٹ پر پیرس سے 36/38 کلومیٹر کے فاصلہ پرSeint-Et- Marn کے قریب ایک انٹرپریز کے دفتر میں جاکر چھپ گئے تھے،تاہم پولیس کی بھاری نفری جن کو پانچ ہیلی کاپٹروں کی معاونت حاصل تھی نے ملزمان کے تعاقب میں تھے اور راستے میں آنے والے تمام گائوں آبادیوں کا سرآپریشن کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچے جہاں وہ چھپے ہوئے تھے دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان سعید کواشی اور اسکا بھائی شریف کواشی ہلاک ہوگئے جب پولیس نے ان دونوں ملزمان کا محاصرہ کیا تو اس موقع پر پیرس میں پورٹ ونسان پر ایک افریقی نژاد نوجوان نے ایک Hyper Ca Cher پر قبضہ کرکے اس اسٹور میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ان کا مطالبہ تھا ان دونوں بھائیوں کو نکلنے کا راستہ دیا جائے ،بصورت دیگر وہ سب کچھ اڑا دیں گے اس دوارن انہوں پانچ چھوٹے پیمانے کے دھماکے بھی کیئے یہ سلسلہ بھی تین گھنٹے جاری رہا آخرکار پولیس نے دونوںمار دیا اور یرغمال لوگوں کو بچا لیا۔اس سے قبل پولیس ناکے پر ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار میں سوار افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ ایک خاتون پولیس افسر ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا تھا۔ واقعہ کے تیسرے روز بھی دنیا بھر سے اس واقعہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم علماء نے بھی مذمت کا اظہارکیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پورٹ دی ونساں پر جس شخص نے Hyper Ca Cherمیں متعدد افراد کو یرغمال بنایا ہوا تھا پولیس نے اس ملزم کو ہلاک کرنے کیلئے جو آپریشن کیا اس ووران پانچ یرغمالی ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :