11 جنوری ، 2015
لندن......الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوکل ہڑتال کی کال واپس لینے کی ہدایت کرتے ہو ئےکہا ہے کہ تاجر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں، ٹرانسپورٹر پانچ بجے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں، جیو نیوز سے بات چیت میں الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ کل اسکولوں کا پہلا دن ہے،دکانیں کھلنے سے بچے اسکول جانے کیلئے خریداری کرسکیں گے،تاجروں اورٹرانسپورٹروں کو بتادیں وہ اپنی سرگرمیاں شروع کریں۔متحدہ قائد نے مطالبہ کیا حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،کارکنوں پرتشدد کرنے والے سرکاری اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرے،جب حکومت دہشتگردوں کو ختم کرے تو اسلحہ لائسنس واپس لیے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے،عسکری حکام نوٹس لیں۔