11 جنوری ، 2015
پیرس........ رضا چوہدری....... فرانس میں بدھ کے روز چارلی ابیڈو میگزین پر حملہ میں جس میں دس صحافیوں، دو پولیس والوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعدجمعرات کو ملزمان کی فائرنگ سے ایک مونسپل خاتوں افسر بھی ہلاک ہوگئی تھی اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جمعہ کے روز حملہ آوروں کے تیسرےساتھی نے ایک اسٹو پر چارافراد کو ہلاک کرتے ہوئے درجنوں بھر افراد کو یرغمال بنا لیا تھا بعد ازاں پولیس نے آپریشن کرکے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس سارے واقعہ کے بعد فرانس کے صدر فانسواہولینڈ نے اتوار کو ایک ریلی نکلالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی حکمراںاور بعض دیگر عالمی رہنما اس سانحہ پر فرانس سے اظہار یکجہتی کیلئے اس ریلی میں شرکت کریں گے اب سے تھوڑی دیر پہلے ریپلیک کے مقام سے یہ ریلی شروع ہوئی ہے جس میں لاکھوں افراد شامل ہیں جس کی قیادت فرانسیسی حکمران اور دیگر کررہے ہیں ۔ پچاس ممالک کےرہنما یہاں پہنچ چکے ہیں، جرمن چانسلر انجیلا مارکل سب سے پہلے پہنچی ہیںاس موقع فرانس میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے ہزاروں افراد بھی ریلی میں شامل ہیں۔ اس موقع پر کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کے چاک چوبند دستے بھی جلوس کے ہمراہ ہیں۔