13 جنوری ، 2015
کراچی.... رفیق مانگٹ...... بھارتی نشریاتی ادارے”ژی نیوز“ کے مطابق سنندا پشکر کیس ان رپورٹوں کے بعد مزید الجھ گیا کہ سابق وفاقی وزیر اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے مبینہ طور پر دبئی میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ قیام کیا۔سنندا پشکر کی موت ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی تھی اس کے مرنے سے ایک دن قبل سنندا پشکر کی ٹویٹر پر پاکستانی صحافی سے تکرار ہوئی تھی اس نے مبینہ طور پر تھرور سے تعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ٹوئیٹر پر تھرور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کانگریس کے رہنما نے مبینہ طور تارڑ کے ساتھ تین راتیں گزاریں جب کہ اس وقت تھرور بھارت کے مرکزی وزیر تھے۔سوامی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ عدالتی تحقیق میں ایک گواہ نے انکشاف کیا کہ تھرور اور تارڑ دبئی میں تین دن ایک ساتھ ٹھہرے رہے رپورٹ کے مطابق تھرور کل نئی دہلی پہنچے اور ان سے بیوی کے قتل کے سلسلے میں دہلی پولیس کا پوچھ گچھ کا امکان ہے۔