13 جنوری ، 2015
پیرس.........ایک غیرملکی خبرایجنسی نےپیرس میں میگزین کے دفتر پر ہونے والے حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ میگزین کے دفتر پر 7جنوری کو حملہ ہوا تھا جس میں 12افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کی گاڑی میں سیاہ لباس میں حملہ آورآتے ہیں جن کے ہاتھ میں اسلحہ موجود ہے اور چہرے پر نقاب بھی پہنا ہوا ہے۔دونوں حملہ آور دوروز بعد ایک مقابلے میں مارے گئے تھے۔